انڈونیشیا ،ائیر ہوسٹس کے لئے حجاب لازمی قرار دے دیا گیا

جمعرات 1 فروری 2018 17:51

انڈونیشیا ،ائیر ہوسٹس کے لئے حجاب لازمی قرار دے دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1فروری 2018ء):انڈونیشیا ملک میں خاتو ن ائیر ہوسٹس کے لئے حجاب کو لازمی قرار دے دیا گیا ،خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی اور ان کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ انڈونیشیا کے خود مختار صوبے آچے کی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے جہاں شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے پہلے ہی قانون سازی جاری ہے اور انڈونیشیا کے دیگر صوبوں کے برخلاف ایئر ہوسٹس پر حجاب لینے کی پابندی عائد کرنے میں بھی سبقت لے گیا۔