روسی فضائیہ کے حملے میں متعدد لقمہ اجل بن گئے

جمعرات 1 فروری 2018 19:46

روسی فضائیہ کے حملے میں متعدد لقمہ اجل بن گئے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) روسی فضائیہ کے ایک مبینہ فضائی حملے میں جنوبی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلیب کے قصبے اریحا میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔شامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطا نیہ میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے نگران گروپ نے کہاہے کہ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خرید وفروخت کے مرکز پر ایسا دوسرا حملہ ہے۔

حکومت مخالف گروپ کے تحت کام کرنے والی سول ڈیفنس سروس نے کہاہے کہ منگل کے روز کیے گئے حملے میں 20 لوگ زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کی طرف پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں فضائی حملے کے نتیجے میں بھاری نقصانات کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے اریحا سے تقریبا 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے سراقب پر مبینہ طور پر روسی طیاروں کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں روس میں مذارات ہو رہے ہیں۔شام 2011 میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو صدر بشار الاسد کی فورسز کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ کچلنے کے بعد سے بدترین خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہی

متعلقہ عنوان :