پاکستانی آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی23 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

جمعرات 1 فروری 2018 20:52

پاکستانی آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی23 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
عارف والا۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی23 ویں سالگرہ کل 2 فروری بروز جمعة المبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ، اس روز سول سوسائٹی اور نجی تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میںتقریبات انعقاد پذیر ہونگی ،نو برس کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں، انہوںنے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ،انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ،ارفع کریم رندھاوا 14جنوری2012ء کو انتقال کرگئی تھیں۔