قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیم کی لڑائی کے نتیجے میں 16 طلباء زخمی ہو گئے

یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی

جمعرات 1 فروری 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) قائداعظم یونیورسٹی میں ایک مرتبہ پھر دو طلباء تنظیم کی لڑائی کے نتیجے میں 16 طلباء زخمی ہو گئے، پولی کلینک داخلہ و طلباء کو گہری چوٹ آئی باقی معمولی زخمی تھے، طلباء کو ٹریٹمنٹ دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔جامعہ میں ان دنوں جاری امتحانا ت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو قائداعظم یونیورسٹی کے پنجابی اور پشتون دوطلباء گروپوں میں جھگڑاہوا اور تصادم کے نتیجے میں سولہ طلباء ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی طلب کرلی گئی ۔جامعہ میں ان دنوں امتحانات جاری ہیںامتحانات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔جامعہ میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لڑائی ہوئی تھی لڑائی کے بعد جامعہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا پنجابیوں اور پشتونوں کی لڑائی ہوئی ہی.مبینہ طور پر کسی پنجابی لڑکے نے شراب پی ہوئی تھی جو لڑائی کی وجہ بنی ۔

متعلقہ عنوان :