پنجاب یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین جاری تحقیقی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے علاوہ مشترکہ نئے منصوبے شروع کریں گے

جمعرات 1 فروری 2018 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان شعبہ مالیکیولر بائیولوجی میں تحقیق کے فروغ میں مشترکہ کوششوں کیلئے معاہد طے پا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وئس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس کے کمیٹی روم میں میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا زاکر ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قاضی محمد سعید، پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان، ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی ڈاکٹر ندیم شیخ ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین جاری تحقیقی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے علاوہ مشترکہ نئے منصوبے شروع کریں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو ڈی این اے کی سہولیات فراہم کر ے گی۔ دونوں فریقین طلبائو طالبات کے باہمی تبادلوں کے علاوہ سیمینارز بھی منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :