نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آزاد کشمیر آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ‘ سردار ناہید عباسی

جمعرات 1 فروری 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ناہید عباسی نے کہا ہے کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو آزاد کشمیر آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں وہ آج یہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں دلوں کے وزیراعظم محمد نواز شریف کا تاریخی والہانہ استقبال کر کے کشمیری عوام یہ ثابت کریں گے کہ نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتاہمارے قائد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں جب محمد نواز شریف نے برہان وانی شہید کا نام لیکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تو بھارت کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے بھارت کو عالمی فورموں پر پسپا کر کے رکھ دیا۔اس وقت پاکستان کی معیشت جو ترقی کر رہی ہے اور بھارت سے آگے ہے اس کی بنیاد قائد پاکستان نے رکھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ محمد نواز شریف کو عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا جس کی کھلی مثال دن کی روشنی میں مانسہرہ، منڈی بہاالدین اور جڑانوالہ میں ہونے والی تاریخی جلسے ہیں اور اب انشا اللہ مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گاں گاں قریہ قریہ پھیل جائیں اور عوام کو متحرک کریں تاکہ کشمیری عوام کے عظیم محسن کا تاریخی استقبال کیا جائے۔