ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث پی ٹی اے کے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالواحد کو باچا خان ایئرپورٹ پرگرفتارکرلیاگیا

جمعرات 1 فروری 2018 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) ایف آئی اے حکام نے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث پی ٹی اے کے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالواحد کو پشاور میں باچا خان ائرپورٹ پرگرفتارکرلیا گیاایف آئی اے کے مطابق پشاور کے باچا خان ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران پی ٹی اے کے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالواحد کو گرفتارکیا گیا ،عبدالوحد نے بیرون ملک جانے کے لئے حکومت سے این او سی نہیں لی تھی جبکہ عبدالوحد کے پاسپورٹ میں سرکاری ملازم کا اندراج بھی نہیں تھا،ایف آئی اے کے مطابق عبدالوحد پرمبینہ طور پر منی لاڈرنگ اور گرے ٹریفکنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،قائمقام ڈائریکٹر کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔