ہم عام آدمی کے ترجمان ہیں ،تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے،طلال چوہدری کا عدالت مخالف بیانات پر جواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 فروری 2018 23:07

ہم عام آدمی کے ترجمان ہیں ،تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے،طلال چوہدری ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1فروری2018ء ): مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے توہین عدالت کا نوٹس ملنے پرعدالت مخالف بیانات پر انوکھا جواز پیش کر دیا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم عام آدمی کے ترجمان ہیں ،تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین اور تنقید میں فرق ہوتا ہے ، ہم عام لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ میرے ذہن میں نہیں کہ ایسی کوئی بات کی ہو جس سے عدلیہ کو نوٹس لینا پڑ گیا ہے ، آج حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا۔یاد رہے کہ پریم کورٹ نے طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کوسپریم کورٹ میں پیش ہونےکاحکم دے دیا ہے۔