سکھر یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 1 فروری 2018 23:40

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)سکھر یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ایس یو جے کے صدر ظہیر خان لودھی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میںپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان نے خصوصی طور پرشرکت کی، اجلاس میں جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، خازن جلال الدین بھیو، جوائنٹ سیکریٹریز رابعہ بھٹی، فرقان کھوسو، پریس سیکریٹری مجیب ورند ، آفس سیکریٹری مسعود زیدی،مشتاق ٹانور ی، عبدالغفور شیخ، جہانزیب وسیرسمیت دیگر عہدیدران و ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی نے شرکت کی، اس موقع پر پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے حیدرآباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کیے گئے فیصلوںکی بابت آگاہی اور ایس یو جے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،جبکہ ایس یو جے کی تنظیم کو مذید مضبوط و مستحکم بنایا جانے اور وسعت دی جانے سمیت دیگر امور کا جائیزہ لیا گیااور فیصلے کیے گئے ۔