میر ہزار خان بجارانی اوراٴْن کی اہلیہ کے قتل کی اطلاع پر کرم پور ،تنگوانی‘ ضلع کشمور کندھ کوٹ سمیت دیگر علاقے سوگ میں ڈوب گئے، بازار دوکانیںبند ہو گئیں

جمعرات 1 فروری 2018 23:40

سکھر۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) سندھ کے وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی اوراٴْن کی اہلیہ فریحہ رزاق کے ڈیفنس کراچی میں اپنے گھر میں قتل کی اطلاع پہنچنے پر انکے آبائی علاقہ کرم پور، تعلقہ تنگوانی ضلع کشمور کندھ کوٹ ، گڈو ، جیکب آبادسمیت دیگر علاقے سوگ میں ڈوب گئے ، انکی برادری سمیت حلقہ انتخاب کے لوگوں کی بڑی تعداد انکے گھر جمع ہو گئی، بازار تجارتی مراکز دوکانیں سوگ میںبند ہو گئیں، میر ہزار خان بجارانی ایک مقبول سیاسی رہنماء تھے، وہ مسلسل چار باررکن اسمبلی ، 1974 اور 1977میں سندھ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے 1990 میں پہلی بار جیکب آباد کے این اے 157 سے پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،1997 میں پیلزپارٹی کی ٹکٹ پر میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2002، 2008 اور تک رکن قومی اسمبلی رہے ہیں ،جبکہ 1988 میں سینیٹر منتخب ہوئے ،2013 کے عام انتخابات میں میر ہزار خان بجارانی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 16 جیکب آباد سے ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت کا قلمدان تھا۔

(جاری ہے)

وہ وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :