سعودی عرب ، کار انشورنس نہ کرانے پر100 سے 150ریال تک جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 2 فروری 2018 17:52

سعودی عرب ، کار انشورنس نہ کرانے پر100 سے 150ریال تک جرمانہ
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2018ء) بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نےاعلامیہ جاری کیا ہے کہ کار انشورنس کی تجدید نہ کرانا خلاف ورزی ہے۔ جلد ہی خود کار نظام کے تحت اس کا اندراج شروع کردیا جائیگا۔ گاڑیوں کی انشورنس کی حکمت عملی کی نئی دستاویز تیار کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی اور محکمہ ٹریفک نے دستاویزپر دستخط کردیئے ہیں ۔

باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر کار کے مالک نے انشورنس کی تجدید نہ کرائی اور گاڑی کسی حادثے کا شکار ہوگئی یا کسی اور خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تو ایسی حالت میں تمام خلاف ورزیوں پر مقرر جرمانے بیک وقت وصول کرلئے جائیں گے اور کار انشورنس نہ کرانے پر کم از کم 100اور زیادہ سے زیادہ 150ریال جرمانہ کیا جائے گا ہے۔
سعودی عرب ، کار انشورنس نہ کرانے پر100 سے 150ریال تک جرمانہ