اوپن یونیورسٹی میںماہ رواں کے دوران دو انٹرنیشنل کانفرنسسزمنعقد ہوں گی

ان دو کانفرنسسز کے ساتھ گذشتہ تین سال میں منعقد ہونے والی کانفرنسسز کی تعداد 30ہوجائے گی

جمعہ 2 فروری 2018 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2018ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ماہ رواں کے دوران دو انٹرنیشنل کانفرنسسز منعقد ہوں گی ،ْشعبہ فزکس کے زیر اہتمام "نینو میٹریل اینڈ سمولیشن"پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس12تا 14فروری منعقد ہوگی جبکہ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیز نگرانی "ریسرچ اینڈ فریکٹسسز اِ ن ایجوکیشن"کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس 16اور 17فروری کو منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے اقدامات کے نتیجے میں تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 17۔ریسرچ جنرل شائع کئے جو ایک ریکارڈ ہے ،ْ اِسی طرح اب تک 28 کانفرنسسز منعقد کی جاچکی ہیں ،ْ ان دو کانفرنسسزکے ساتھ یہ تعداد 30ہوجائے گی۔