مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کیی درندگی عروج پکڑنے لگی،شوپیاں میں فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 7ہوگئی

جمعہ 2 فروری 2018 20:36

شوپیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں9روزکے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدافرادکی تعداد7ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو حریت قیادت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،نہتے کشمیروں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے،بھارت کی اس درندگی پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،بھارت طاقت کے زور پر کشمیروں کی محبت حاصل نہیں کر سکتا،بیان کے مطابق جلد ہی بھارتی فورسزکی درندگی کیخلاف مارچ کیا جائیگا،جسکی قیادت حریت رہنما کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک کی گرفتاری کیلئے قابض انتظامیہ کے کئی مقامات پرچھاپے مارے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھارتی فوج نیشوپیاں میں اجتماع پرفائرنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :