میں ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں "، ولید بن طلال

جمعہ 2 فروری 2018 20:36

میں ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں "، ولید بن طلال
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء)کر سعودی شہزادہ ولید بن طلال نے کہا ہے میں ہفتے میں دو دن روزہ ضرور رکھتاہوں۔انہوں نے رہائی کے بعد سعودی عرب کے معروف صحافی العرجفج سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سبزیاں بہت پسندہیں اور تم بھی سبزیاں کھایا کر و۔اور ہفتے میں دو دن روزہ رکھا کرو۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی زندگی کے انتہائی اہم پہلو سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ایک لمبے عرصے سے ہفتے میں پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتا ہوں۔

اور اللہ کی قربت کے لیے دوسروں کو بھی ہفتے میں دو دن روزہ رکھنا چاہیے۔شہزادہ ولید بن طلال نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ انکے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ ولی عہد کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم سب وطن عزیز، بادشاہ اور ولی عہد کے تابع دار ہیں۔ اس میں کسی کو کسی طرح کا کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔