قائمقام وی سی زرعی یونیورسٹی کے رویے کیخلاف ٹیچرزایسوسی ایشن سراپااحتجاج

جمعہ 2 فروری 2018 20:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)قائمقام وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی کے ہتھک آمیزرویے کے خلاف زرعی یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن(اے یوٹی اے ) کاہنگامہ جنرل باڈی کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسرڈاکٹراقبال منیرکررہے تھے اجلاس میں تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اورمطالبہ کیاکہ یونیورسٹی میں معمول کی معطل سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں اوریونیورسٹی ایمپلائز کے خلاف امتیازی سلوک اورہتھک آمیزرویے کاخاتمہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

جنرل باڈی میٹنگ میں ایک متفقہ قراردادبھی پاس کی گئی جس میں اے یوٹی اے ایگزیکٹیوکونسل سے زورمطالبہ کیاگیاکہ قائمقام وائس چانسلر کی طرف سے مثبت جواب نہ آنے کی صورت میں ایمپلائز کی عزت ونفس اوروقارکوملحوظ خاطررکھتے ہوئے قائمقام وی سی کے خلاف ایکشن لیاجائے۔