سیالکوٹ پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

جمعہ فروری 22:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم کو رینالہ خورد سے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے زنا کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشتہاری ناصر الدین کو رینالہ خورد سے گرفتارکر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ہدایت دے رکھی تھی ،گزشتہ روز تھانہ حاجی پورہ پولیس نے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے اشتہاری ملزم ناصر الدین کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :