Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

نقیب اللہ محسود کے قتل پر را انوار کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،یہ ابھی تک کیسے لاپتہ ہے اسے جلد گرفتار کیا جانا چاہئے، زرداری اور عمران خان دونوں چور ہیں آئندہ کے انتخابات میں عوام انھیں ووٹ نہ دیں،کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی گلالئی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اور عمران خان دونوں چور ہیں آئندہ کے انتخابات میں عوام انھیں ووٹ نہ دیں، نقیب اللہ محسود کے قتل پر را انوار کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہوں تو تکلیف ہوتی ہے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے رینجرز نے کراچی کے عوام خوف و دھشت سے باہر نکالا ہے کراچی والوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا ہے جس پر میں دکھی ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف گلالئی کے نام جلد سیاسی جماعت بنا رہی ہیں آئندہ کے عام انتخابات میں عوام زرداری اور عمران خان کو ووٹ نہ دیں دونوں چور ہیں عمران خان خیبر پختونخوا کا چور ہے اور آصف زرداری سندھ کا چور ہے،، نقیب اللہ محسود کے قتل پر را انوار کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

یہ ابھی تک کیسے لاپتہ ہے اسے جلد گرفتار کیا جانا چاہئے۔را انوار کے ماورائے عدالت سینکڑوں افراد کو قتل کرنے چیف جسٹس جوڈیشئل کمیشن بنائیںچیف جسٹس لائق تحسین ہیں کہ انھوں نے زینب نقیب اللہ محسود کے قتل پر نوٹس لیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ ماتحت عدالتوں میں پیسہ چلتا ہے اور لوگوں کو انصاف نہیں مل پاتا میں سمجھتی ہوں کہ ماتحت عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دو چار مجرموں کو پھانسیاں دی جائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو لگام دی جاسکے ماورائے عدالت قتل کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے تاکہ جلدی انصاف مل سکے فوجی عدالتوں میں کم ازکم مجرموں کو پھانسی تو ملتی ہے۔کراچی کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہاں جو سیاسی پارٹیاں اقتدار مں رہی ہیں وہ ہی کراچی کے عوام کے قتل میں ملوث رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور زراری آپس میں آپس میں مل چکے ہیں ، عمران خان مستقل تبدیلی کے نعرے لگارہے ہیں لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ایک اور سوال پر عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب میں جب تک اصلاحات نہیں لائی جاتیں تب تک کرپشن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والے کس منہ سے غریب کی بات کر رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بہت خراب ہے نظام تعلیم بہت ناقص ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ سیاستدانوں کے بچوںکی تعلیم و علاج سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں لازمی قرار دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات