پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ بہادر آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی3ملزمان کو گرفتار کیا جن میں2 ملزمان محمد اسماعیل عرف فوجی اور محمد زبیر عرف ماما کا تعلق ایم کیوایم (لندن)جبکہ تیسرے ملزم محمد مراد کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (حقیقی ) سے ہے ۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم اور لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ میٹھا در ، کلری اور کھارادر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیاجن میں 5ملزمان محمد شفیق عرف پپی، فیضان عرف فیضی ،زبیر عرف ٹوپا ،محمد اسرار خان اور حسنین علی عرف ماب کا تعلق لیاری گینگ وار جبکہ چھٹے ملزم نوید بلوچ کا تعلق بلوچ لیبریشن آرمی سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم حسنین علی 18جنوری 2018 کو کھارادر میں ہونے والے گرینیڈ حملے جبکہ دیگر ملزمان بھتہ خوری، ملک کے خلاف وال چاکنگ ،اسلحے کی غیر قانونی ترسیل ،لیاری گینگ وار کے ملزمان کی سہولت کاری کے علاوہ لوگوں کو ہراساں کرنے سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملیر سٹی ،گزری اور بہادرآباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان صابر جان ، طارق حسین عرف کالا، فیضان اور فیض محمد عرف فیضو کو گرفتارکیا۔

ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گزری کے علاقے میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالعزیز اور یوسف کو گرفتارکیا ۔ ملزمان ڈکیتی، شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈاکس اور گلبرگ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان نوید احمد عرف لنگڑا،حسین علی خان عرف لالو،اختر زمان عرف اختر پلمبر اور محمد احمد عرف خشکا کو گرفتارکیا ۔

ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :