بے روزگار افراد کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مختلف محکموں کی آسامیوں اخبارات میں مشتہر کی جارہی ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

تمام مسائل اکیلے نہیں سن اور حل کرسکتا اس لئے ضلعی سطح پر کچہریوں کا اہتمام کیا جائے گا،وزیراعلی بلوچستان

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

بے روزگار افراد کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مختلف محکموں کی آسامیوں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بے روزگار افراد کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مختلف محکموں کی آسامیوں اخبارات میں مشتہر کی جارہی ہیں میں تمام مسائل اکیلے نہیں سن اور حل کرسکتا اس لئے ضلعی سطح پر کچہریوں کا اہتمام کیا جائے گا مختلف محکموں کے اعلی افسران بھی اپنے محکموں میں کمیٹیاںتشکیل دے کر لوگوں کے مسائل سنیں ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کے انعقاد کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کھلی کچہری میں آنیوالے لوگ زیادہ ہیں اورمسائل بھی زیادہ ہیں،کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کریں۔ کھلی کچہری میں زیادہ تر مسئلے روزگارسے متعلق سامنے آرہے ہیں، لوگوں کوکورٹ کی پابندی کی وجہ سے ڈائریکٹ روزگارنہیں دے سکتے، میرٹ پرآنیوالوں کوروزگارنہیں ملاتو وہ ہمیں اپروج کرسکتے ہیں، روزگار کے لئے آسامیاں اخبارمیں مشتہرکی جارہی ہیں، وزیر اعلی نے کہاکہ ضلع کی سطح پربھی کھلی کچہری کیانعقادکاپروگرام ہے، جس میں ڈپٹی کمشنراپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہری کاانعقادکریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے وزارتوں میں کمیٹیاں بنارہے ہیں تاکہ وہ بھی ان کے مسائل سنیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلی بار کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر ان کی درخواستوں پر عملدرآمد شروع ہوا ہے،کوشش ہے لوگوں کے مسائل عملی طور پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :