کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا عظیم تر منصوبہ کے فورملک خصوصاً کراچی اور کراچی کے شہریوں کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ایم ڈی واٹر بورڈ

اس کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، منصوبہ کیلئے مختص اراضی کو ناجائز تجاوزات سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں

جمعہ 2 فروری 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضازیدی نے کہا ہے کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کا عظیم تر منصوبہ کے فورملک خصوصاً کراچی اور کراچی کے شہریوں کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ، اس کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، منصوبہ کیلئے مختص اراضی کو ناجائز تجاوزات سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،جاری کام کی رفتار میں اضافہ اور معیاری کام کی ضمانت نہایت ضروری ہے ، یہ بات انہوںنے کے فور کے نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد ضامن ،کے فور پروجیکٹ کے حکام اور کنسلٹنٹ فرم عثمانی اینڈ کے ساتھ منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے و آر آر جی اختر غوری ، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور سلیم صدیقی ،عثمانی اینڈ کو کے کرنل (ر) اجمل رشید ، امیر علی وسان ، شوکت میمن اور دیگر نے شرکت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے مزید کہا کہ کے فور پروجیکٹ پر جاری کام کی رفتار میں مزید تیزی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اگر کے فور پروجیکٹ کو قومی منصوبہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ،ملکی معیشت کا دارومدار کراچی کی معیشت پر منحصر ہے اور کراچی کی معیشت کے لئے کے فور پروجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ کے فور کے حکام، کونٹریکٹر ایف ڈبلیو او اور کنسلٹنٹ فرم عثمانی اینڈ کو کے ساتھ کے فور پروجیکٹ کا جلد از جلد دورہ کریں اور اب تک ہونے والے کام کا معائنہ کریں ،منصوبہ سے متعلق مکمل معلومات ،اخراجات کی تفصیل ،سائٹ پر موجود مشینری ،دستیاب افرادی قوت ،اب تک تکمیل پزیر ہونے والے کام سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں ،سابق پی ڈ ی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ،انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا ،نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد ضامن نے کہا کہ کے فور منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل ہی میری اولین ترجیح ہوگی ، میں اس پروجیکٹ پر کام قومی فریضہ سمجھ کر کروں گا ،اس منصوبہ پر کام کی رفتار کو ہر صورت بڑھایا جائے گا اور ہر مرحلے پر کام کے میعار کو مونیٹر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھرپور اعتماد کے ساتھ مجھے کے فور کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا ہے ،میری پوری کوشش ہوگی کہ میںحکومت سندھ کے اس اعتماد پر پورا اتروں اس موقع پر سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے پی ڈی کے فور اسد ضامن کو پروجیکٹ کے بارے میں آگاہی دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :