جامعہ کراچی، بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 2 فروری 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی انیلا خادم بنت خادم حسین سیٹ نمبر13015 نے 932 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ وقاص احمد ولد اعجاز احمد انصاری سیٹ نمبر13010 نے 896 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد قیوم ولد محمد احمد سیٹ نمبر13006 نے 838 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 23 طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 43.48 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :