آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کرنے والے قومی ہیروہیں ، عمر فاروق

ناظم MSO سندھ عمر فاروق کے حکم پر سندھ بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے ریلیاں اورسیمینارکاانعقادکیاجائیگا

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکم تا 10فروری عشرہ عزم آزادی کشمیر کے طور پر منا رہی ہے،جس میں اس چیز کو اجاگر کیا جائے گا کہ جنوبی ایشیا میںامن مسلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔خطے میں امن کو مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار MSO سندھ کے ناظم عمر فاروق ، ناظم اطلاعات سندھ اعظم طارق ، ناظم کراچی عافیت صدیقی ، اور محمد عادل نے گزشتہ روز سندھ کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری مسلمانوں کی استقامت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہر موڑ پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ MSO سندھ ،سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیاں اور سیمینارکا انعقاد کررہی ہے۔ اسی مناسبت سے کراچی ، حیدر آباد میر پور خاص ، نوشہروفیروز ، سکھر ، گھوٹکی کندھ کوٹ ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، جس میں کشمیر و شہدائے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :