یونائٹیڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل خان مگسی اور جنرل سیکریٹری اکرام خان کی واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین ساجد جوکھیو سے ملاقات

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈورکرز یونین کے صدر پنھل خان مگسی اور جنرل سیکریٹری اکرام خان نے واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین ساجد جوکھیو ایم پی اے سے ملاقات کرکے انہیں ملازمین کے دیرنیہ مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین ساجد جوکھیونے مسائل کو ہمدردی سے سنا اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ فوتگی کو ٹہ ،سن کوٹہ ،معذور کوٹہ پر ملازمتیں دی جارہی ہیں ۔

طویل عرصے کے بعد سینیارٹی پر پرموشن دیئے گئے ہیں تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس موقع پر یونین رہنما اشرف اعوان ،چن زیب رضااور پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کراچی ڈویثرن کی جنرل سیکریٹری ایم پی اے شاہینہ شیر علی بھی موجود تھیں ۔