سینیٹر نہال ہاشمی کو اپیل کی صورت میں ایک ماہ قید کی سزا معاف ہوسکتی ہے ،قانونی و آئینی ماہرین

جمعہ 2 فروری 2018 22:18

سینیٹر نہال ہاشمی کو اپیل کی صورت میں ایک ماہ قید کی سزا معاف ہوسکتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء سینیٹر نہال ہاشمی کو اپیل کی صورت میں ایک ماہ قید کی سزا معاف ہوسکتی ہے۔ قانونی و آئینی ماہرین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نہال ہاشمی کے پاس بھی اپیل کی گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

روایتی طور پر عدالتیں توہین عدالت کیس میں جیل کی سزا نہیں دیتی ہیں ۔ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ شب ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نہال ہاشمی کو اپیل کی صورت میں ایک ماہ قید کی سزا میں ریلیف مل جائے گا تاہ انہیں سزا درست ملی ہے ۔ جو بھی توہین عدالت کرے اسے سبق سکھانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :