Live Updates

عمران خان ایک منٹ کیلئےبھی ہیلی کاپٹرذاتی استعمال میں نہیں لائے،تحریک انصاف

خیبرپختونخوا حکومت نیب کےہیلی کاپٹرنوٹس کاجواب دےگی،باقی صوبوں کےہیلی کاپٹرزاورجہازوں کےاستعمال کی بھی تحقیقات ہونی چاہییں۔تحریک انصاف کورکمیٹی کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 فروری 2018 21:23

عمران خان ایک منٹ کیلئےبھی ہیلی کاپٹرذاتی استعمال میں نہیں لائے،تحریک ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری 2018ء) : تحریک انصاف نے عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر استعمال کرنےپرنیب کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ باقی صوبوں کےہیلی کاپٹرزاورجہازوں کےاستعمال کی بھی تحقیقات ہونی چاہییں،عمران خان ایک منٹ کیلئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال میں نہیں لائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کور گروپ کا اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ کورکمیٹی اجلاس میں نوازشریف کے خلاف مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ نوازشریف کےخلاف مقدمات کا فیصلہ مقررہ مدت 6 ماہ میں ہوناچاہیے۔ کورکمیٹی نے ٹرائل کورٹ میں بھی نواز شریف کے خلاف مقدمات کی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں علی محمد خان کو پختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کرنے اورمیڈیا کمیٹی، لیگل کمیٹی اوراینٹی کرپشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس موقع پرنیب سے خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف درخواست پر جلد عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا گیا۔عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر استعمال کرنےپرنیب کے نوٹس کا خیرمقدم کیا۔ پی ٹی آئی نیب سے مطالبہ کیا کہ باقی صوبوں کےہیلی کاپٹرزاورجہازوں کےاستعمال کی بھی تحقیقات ہونی چاہییں،عمران خان ایک منٹ کیلئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال میں نہیں لائے۔ تحریک انصاف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نیب کےہیلی کاپٹر نوٹس کا جواب دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات