مال بردار ٹرین کی رکشہ کو ٹکر تین افراد جاں بحق ، دو شدیدزخمی

جمعہ فروری 22:19

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) نواںکوٹ کے قریب مال بردار ٹرین کی ریلوے کراسنگ پر رکشہ کو ٹکرسے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ہو گئے‘ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے قریب ریلوے کراسنگ پررکشہ مال بردار ٹرین کی زدمیں آگیا جس سے رکشے میں سوار ایک خاتون اور دوبچے موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہو گئے‘ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کی نعشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :