رحیم یار خان ،آب گاہوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) آب گاہوں کے عالمی دن کے حوالے سے ڈبلیوڈبلیو ایف اورزرعی کالج کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر گورنمنٹ زرعی کالج رحیم یارخان عاشق حسین سانگی نے کہا کہ آبگاہوں کی حفاظت سے قدرتی ماحول کوبرقراررکھنے میں بھروپورمددحاصل ہوسکتی ہے ۔آبگاہیں زندگی اورزمین کے توازن کو بہتررکھنے کے ساتھ روزگارکابھی بہت بڑازریعہ ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منیجر ڈبلیوڈبلیو ایف رحیم یارخان محمدابوبکرخان نے کہاکہ ملک کے دیہی علاقوں میں توآبگاہیں موجود ہیں شہروں میں بھی آبگاہوں کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیات آلودگی کوکم کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاآبگاہیں جنگلات سے بھی زیادہ اہم ہیں ۔انسانی زندگی میں اس کے بے پناہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ زمین کے حسن کابنیادی جز بھی ہے ۔

ڈبلیوڈبلیو ایف کے کوارڈینیٹرحافظ محمدبخش نے آبگاہوں کے متعلق ملٹی میڈیاکی مدد سے حاضرین کوآگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان میں230آبگاہیں جن میں سے 19انٹرنیشنل معیارپرپورااترتی ہیں۔ہم سب کومل کردیگرآبگاہوں کوبھی عالمی معیارکے مطابق بنانے کیلئے کوشش کرناہوگی۔گورنمنٹ زرعی کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر فداحسین بلوچ نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وہ ڈبلیوڈبلیو ایف کے بے حدمشکورہیں جنہوںنے کالج میں آبگاہوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی جس سے کالج کی فکلیٹی اورسٹوڈنٹس نے بھرپوراستفادہ حاصل کیا۔