سپیشل سیکرٹری ہیلتھ (ڈویلپمنٹ ) کاشیخ زیدہسپتال ومیڈیکل کالج کادورہ

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) سپیشل سیکرٹری ہیلتھ (ڈویلپمنٹ )عثمان معظم کاشیخ زیدہسپتال ومیڈیکل کالج کادورہ، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، ڈاکٹرلیاقت چوہان، فوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمد نے بریفنگ دی، سپشل سیکرٹری ہیلتھ نے خاص طورپرہسپتال کے فضلات اوراستعمال شدہ میٹریل کوجلانے والے (انسنریٹر) کامعائنہ کیااورکہاکہ ہسپتال کے ویسٹ میٹریل کوضائع کرنے کے لئے اس انسنریٹرپرلوڈزیادہ ہے اس لئے گورنمنٹ جلدہی نیاانسنریٹرمہیاکرے گی، دریں اثناء انہوں نے میڈیکل کالج کادورہ کیااورنئی عمارت میں سٹوڈنٹس کوتعلیم حاصل کرتے دیکھ کرخوشی کااظہارکیا، انہوں نے کالج کی کنٹین کامعائنہ کیااوراچھے معیارکی ضرورت پرزوردیا، پرنسپل پروفیسرمبارک علی چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کوہسپتال وکالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اوردیگرمسائل سے بھی آگاہ کیا، ہیڈفوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمدنے انسنریٹرکے بارے میں سیکرٹری ہیلتھ کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کے ویسٹ کوضائع کرنے کے لئے انسنریٹرکاہی استعمال کیاجاتاہے جوکہ ویسٹ کے حساب سے کم کپسٹی والاہے۔