حساس اداروں اورسٹی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن100سے زائد گھروں کی تلاشی لی

جمعہ 2 فروری 2018 22:19

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) حساس اداروں اورسٹی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن100سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی بائیومیٹرک کے ذریعے افراد کی تصدیق کی گئی،ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے ڈیس ایس پی سٹی مسعود گجر کی سربراہی میں قذافی کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئی100سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اورمکینوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی واضح رہے کہ سر چ آپریشن کے دوران متعدد گلیوں کو بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کایہ عمل مزید علاقوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :