ملتان ادبی میلے کا مقصد نوجوان نسل کو ملتان کی قدیم ادبی تہذیبی اور ثقافتی روایات سے روشناس کروانا ہے ،انتظامی کمیٹی

جمعہ 2 فروری 2018 22:20

ملتان۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) ملتان ادبی میلے کا مقصد نوجوان نسل کو ملتان کی قدیم ادبی، تہذیبی اور ثقافتی روایات سے روشناس کرواتے ہوئے کتاب دوستی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملتان ادبی میلے کی انتظامی کمیٹی کے ممبران کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں کیا گیا جس میں معاون اداروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسرڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، آر ا و ڈاکٹر مقرب اکبر اور پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ جاویدنے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017میں منعقدہ پہلے ملتان ادبی میلے کی کامیابی کے بعد دوسرے ملتان ادبی میلے کو کامیاب بنانے کے لئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، اکادمی ادبیات اسلام آباد، ملتان ٹی ہاؤس، ملتان آرٹس کونسل، ریڈیو پاکستان، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان، ملتان چیمبر آف کامرس کے علاوہ ملتان کی مقامی معروف ادبی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے سالانہ ملتان ادبی میلے کا انعقاد 20اور 21فروری کو کیا جائے گا ۔ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقعہ پر شرکاء کو ملتان لیٹریری فیسٹیول کی افادیت اور مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے ملتان ادبی میلے کے انعقاد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اسی حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جن پر منتظمین نے مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :