پیف سکولوں میں بچوں کی جسمانی سزا،ڈانٹنے اور سخت زبان استعمال کرنے پر پابندی عائد

جمعہ فروری 22:20

خانیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء)پیف کے سکولوں میں بچوں کی جسمانی سزا،ڈانٹنے اور سخت زبان استعمال کرنے پر پابندی عائدکردی جبکہ خلاف ورزی پر اساتذہ کے خلاف سخت کا رروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں میں بچوں پر جسمانی تشدد کرنے پر پابندی عائد کردی ہے پیف کے پارنر سکولوں کو حکومت پنجاب کے مار نہیں پیار کے سلوگن پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔