آئندہ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ‘اسسٹنٹ ریٹرننگ‘ پریذائیڈنگ اور پولنگ آفیسران کی تفصیلات طلب

جمعہ 2 فروری 2018 22:20

خانیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)الیکشن سال 2018کیلئے ریٹرننگ‘اسسٹنٹ ریٹرننگ‘ پریذائیڈنگ اور پولنگ آفیسران کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور ضلعی الیکشن کمیشن دفاتر سے ان کے اضلاع میں گریڈ5سے 19تک کے ایسے افسران وملازمین کے مکمل کوائف طلب کرلئے گئے ہیں جو کہ ریٹرنگ ،اسسٹنٹ ریٹرننگ، پریذائیڈنگ ،پولنگ آفسران سمیت دیگر ملازمین الیکشن پر ڈیوٹیاں کرتے رہے ہیں ضلع خانیوال کے متعلقہ افسران نے مذکورہ اہلکاروں کی تفصیلات اکٹھی کرنی شروع کردی ہیں۔