ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو اپنے فون نمبر اور تصاویر پولیس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

جمعہ 2 فروری 2018 22:20

خانیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو اپنے فون نمبر اور تصاویر پولیس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے ضلعی پولیس آفسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ عوام کی سہولت کیلئے وہ اپنے فون نمبرز اور تصاویر پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں اور اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی عمل میں نہ لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :