گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو سگی بہنوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:20

خانیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء)گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو سگی بہنوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز خانیوال کے نواحی گاؤں 38/10-R کی رہائشی دو سگی بہنوں نے نسیم اور عائشہ نے گھریلو لڑائی جھگڑوں کی بنا پر گندم میں رکھنے والی زہر یلی گولیاں کھا لیں تھیں جن کی حالت غیر ہونے پر ضلعی ہسپتال خانیوال داخل کروا دیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی مگر گزشتہ روز وہ جانبر نہ ہو سکیں اوردم توڑگئیں۔