کم عمر بچوں سے مشقت کو فوری روکا جائے اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے،ریجنل ڈائر یکٹر صوبائی محتسب سندھ حیدر آباد

ان فیکٹری مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مقدمات درج کئے جائیں جو معصوم بچوں سے مشقت لے رہے ہیں، اکرم سعید

جمعہ فروری 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) ریجنل ڈائر یکٹر صوبائی محتسب سندھ حیدر آباد محمد اکرم سعید نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں سے مشقت کو فوری روکا جائے اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، ان فیکٹری مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور مقدمات درج کئے جائیں جو معصوم بچوں سے مشقت لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لیبر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹس اور غیر سرکاری تنظیم کے نمائندوں سے منعقدہ اجلاس میںکیا، محمد اکرم سعید نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر حیدر آباد محمد زبیر کی کارکردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزشتہ 6 ماہ سے کارکر دگی صفر رہی ہے جبکہ نشاندہی کی گئی جگہوں پر کوئی بھی پیش رفت نہیں کی گئی ہے، انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے کام کو سراہا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد زبیر کو 7روز کی مہلت دیتے ہو ئے کہا کہ آپ کم عمر بچوں کو تحفظ فراہم کریں اور ان بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچائیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیدہ بانو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد زبیر،دپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محبوب زمان ،یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی سید فہیم الدین بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :