لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشورو میں ہاؤس جاب کرنے کے لیے مجوزہ فارم جاری کر دیئے

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد وجامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایم بی بی ایس میڈیکل گریجویٹس 2018ء کے طالبعلموں کو مطلع کیا ہے کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشورو میں ہاؤس جاب کرنے کے لیے مجوزہ فارم جاری کر دیئے گئے ہیں، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22 فروری جبکہ انٹرویوز 26 فروری اور ہاؤس جاب شروع ہونے کی تاریخ یکم مارچ 2018ء مقرر کی گئی ہے۔