ہم کو بھاشن نہیں عملی کام چاہئے ورنہ سیاست دان ہم سے ووٹ کی امید نہ رکھیں ، مختلف علاقوں کے مکینوں کا احتجاج

18 کے الیکشن میں اس پارٹی کو ووٹ کو دیں گے جو ہمیں بنیادی سہولتیں الیکشن سے پہلے فراہم کرانے میں کردار ادا کرے گا

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) ہم کو بھاشن نہیں عملی کام چاہئے ورنہ سیاست دان ہم سے ووٹ کی امید نہ رکھیں 2018 کے الیکشن میں اس پارٹی کو ووٹ کو دیں گے جو ہمیں بنیادی سہولتیں الیکشن سے پہلے فراہم کرانے میں کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار مختلف مختلف علاقوں شفیع کالونی۔ڈھک پاڑہ۔مالی پاڑہ۔ شہنشاہ کالونی۔غریب آباد۔

زاہد ٹان ۔واصف ٹان۔ کے مکینوں نے میڈیا نمائندوں کے سامنے آہ وبکا کرتے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ممبر میونسپل کمیٹی امجد راجپوت۔جماعت اسلامی کے امیر طفیل احمد۔اکبر شاہ ۔

(جاری ہے)

محمد عارف و دیگر نے کہا کہ گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق بلوچ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کئے گئے ایک ہنگامی آپریشن میں لوگوں کے گھر توڑ کر کھنڈرات میں تبدیل کردیئے گئے تھے اور عندیہ دیا گیا تھا کہ ان علاقوں میں وسیع سٹرکیں بناکر دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گئی آپریشن کے نتیجے میں بجلی اور گیس اور واٹر سپلائی کا نظام بھی درھم برھم ہوگیا تھا لیکن آج تک کسی بھی عوامی نمائندے یا ڈی سی نے بھی پیچھے مڑکر ہماری خبر نہ لی اس وقت ہم جانوروں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہمارے کوئی پرسان حال نہیں حکمران شہر و گلیوں کا نقشہ بگاڑنے والوں کے خلاف نوٹس لیں یا پھر ڈی سی صاحب عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں باصورت دیگر احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ کھٹکٹا نے پر مجبور ہوں گئے۔

متعلقہ عنوان :