رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ، نوکوٹ کا پریمی جوڑا قانونی تحفظ کے لیے پریس کلب پہنچ گیا

جمعہ فروری 22:22

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء)رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ، نوکوٹ کا پریمی جوڑا قانونی تحفظ کے لیے پریس کلب پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق شادی لعل گوٹھ سگنل چک کی سکھاں بھیل نے اپنے شوہر دھارو بھیل کے ہمراہ میرپورخاص پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی منگنی چند ماہ قبل دھارو بھیل سے ہو چکی تھی اور دھاروں بھیل نے ہماری مدد کرتے ہوئے ہمیں 30 ہزار روپے بھی دیے تھے لیکن میرے گھر والے میری شادی زبردستی دوسری جگہ کرنا چاہتے تھے اس لیے میں نے دھارو بھیل سے شادی رچا لی جس پر میرے قریبی رشتہ دار ڈیوں بھیل ،پوڑو بھیل، عارب اور جمعہ بھیل ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں ان سے جان کا خطرہ ہے لہذا اعلی حکام ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔