میرپورخاص میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ،ہوٹلوں پر روٹی حاصل کرنے والوں کا رش، نان بائیوں نے روٹی کے نرخ میں اضافہ کر دیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) میرپورخاص میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ،ہوٹلوں پر روٹی حاصل کرنے والوں کا رش، نان بائیوں نے روٹی کے نرخ میں اضافہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں گیس پریشر میںکمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین شدید پریشانی کا شکار ہیں جمعہ کے رو ز صبح سے ہی سوئی گیس غائب رہی جس کی وجہ سے گھروں میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا پکانے میں خواتین کو ازیت کا سامنا کرنا پڑا شہر یوں نے ا س صورتحال سے تنگ آکر ہوٹلوں کا رخ کرلیا جس سے ہوٹلوں اور نان بائیوں کے تنوروں پر رش بڑھ گیا شہریوں اور خاص کر خواتین کا کہنا ہے کہ گیس روز صبح کے وقت اور دوپہر میں غائب رہنا معمول بن گیا ہے پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ہم پریشان ہیں اور اب روز انہ گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر کے ہماری پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے نہ بجلی ہے نہ گیس ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر حکمران عوام کے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک کب تک جاری رکھے گی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرپورخاص میں جاری بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :