جوڈیشنل واٹر کمیشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی صدارت میں دربارہا ل میں اجلاس

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء)جوڈیشنل واٹر کمیشن کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی صدارت میں دربارہا ل میں اجلاس منعقد ہوا اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے رٹائرڈ جج جسٹس امیر مسلم ہانی کی سربراہی میں جوڈیشل واٹر کمیشن کی ٹیم کچھ روز میںمیرپورخاص کا دورہ کرکے پینے کے پانی کے تالابوں، ہسپتالوں اورگندے پانی کی نکاسی کا تفصیلی جائزہ لے گی ڈپٹی کمشنر نے ضلعے کے اسسٹنٹ کمشنروں ،ٹاؤن و میونسپل افسران، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کے تالابوں کے اردگرد غیر ضروری پودوں کو ختم کریں،ٹوٹی دیواروںکو مرمت کرائیں اور صفائی کا بہترین انتظام کریںاورضرورت کے مطابق پینے کے پانی میں کلورین ملائیں ، تالابوں پر چارٹ لگائیںجس پر پانی کی گنجائش اور ضروری ٹیکنیکل معلومات تحریر ہوںڈپٹی کمشنر نے پاک اوسیز کے سپروائزر محمد رمضان کو ہدایت کی کہ آر او پلانٹس کی فہرست دی جائے تاکہ معلو م ہو کہ کتنے پلانٹس فعال ہیں اور کتنے غیر فعال ہیں اور کہا کہ غیر فعال پلانٹس کو کھولنے کیلئے موئثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر پاک اوسیز کی انتظامیہ سے آراور پلانٹس سنبھالے نہیں جارہے تو پلانٹس ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کے حوالے کئے جائیںڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہیمراج راٹھی کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں اورصحت مراکز میں صحت و صفائی اورپینے کے پانی کے معیار کو بہترکیا جائے ہسپتالوں کے گندکچرے کو محفوظ طریقے سے ضایع کیا جائے تاکہ بیماریاں نہ پھیل سکیں ڈپٹی کمشنر نے جرواری شاخ نہر پرقائم ناجائز تجاوزات ختم کرانے کیلئے محکمہ آبپاشی،ہائی ویز اور تپیدار پر مشتمل 5رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو ایک ہفتے کے اندر سروے کرکے ناجائز تجاوزات کی تفصیلی رپورٹ دے گی اس کے بعد نوٹس جاری کرکے غیر قانونی قبضے ختم کرائیں جائیں گے کیونکہ جرواری نہر کے ارد گر ناجائز تجاوزات کرنے والے گھروں کا ڈرینج کا پانی پینے کے پانی کی جرواری نہر میں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے کچھ علاقوں میں پلاننگ غیر قانونی ہے بجلی ، پانی، گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس سے شہری مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اجلاس کے آخر میں ٹاؤن کمیٹی ڈگری کے چیئرمین مرحوم میر انصار حسین تالپور کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فاروق جمیل درانی،چیف میونسپل آفیسر میر پورخاص شفیق شاہ،ڈی ایچ او ہیمراج راٹھی،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اقبال بھرگڑی،پبلک ہیلتھ کے نعیم احمد،ضلعے کے ٹاؤن و میونسپل افسران اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔