ہنود ویہودازل سے دین اسلام اور امت مسلمہ اور اسلامی قلعہ پاکستان دشمن ہیں، مجاہد حسین راجپوت

جمعہ 2 فروری 2018 22:22

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سنی تحریک خیرپور کے سرپرست مجاہد حسین راجپوت نے کہا ہے کہ ہنود ویہودازل سے دین اسلام اور امت مسلمہ اور اسلامی قلعہ پاکستان دشمن ہیں ایسے میں یہودی طاغوتی قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ درود وسلام پڑھنے والوں نے پاکستان بنایا تھا پاکستان کو بچائیں گے ملک و پاکستانی قوم کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کوایمانی قوت سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے پاکستان امة مسلمہ کی حرم و آبرو کی نگھبانی کا امین ہے۔

(جاری ہے)

خیرپورسنی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نظام مصطفیٰﷺ نفاذ کرنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات فراموش کرکے متحد ہوکر ہمیں اتحاد محبت اخوت بھائی چارگی اور اچھے کردار کے ذریعے دشمنان کو شکست دیں ۔اس موقع پر ضلعی رہنماء طاہر قادری۔کلیم اللہ لودھی۔ثمر عباس یوسف زئی و دیگر نے بھی خطاب میں ضلع بھر میں بدامنی لوٹ مار سمیت دیگر وارداتوں کی مزمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سے ضلع میں قیام امن کے لئے موثر اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :