اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کی کرمپور پہنچ کر میر ہزار خان بجارانی کے بیٹوں سے تعزیت

جمعہ فروری 22:24

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی قیادت میںجماعت اسلامی کے وفد نے کرمپور پہنچ کر میر ہزار خان بجارانی کے لواحقین سے تعزیت کی، وفد میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی،شیر محمد جونیجوودیگر شامل تھے۔ بعدازاں جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،قیم لیاقت بلوچ نے میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے سے فون پر تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے مرحوم میر ہزار خان بجارانی کے بڑے بیٹے ایم این اے شبیر احمد خان بجارانی ،شیر محمد خان بجارانی، سردار محبوب خان بجارانی ودیگر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی علاقے کے ہردلعزیز شخصیت ،قومی سردار اور ان کی اپنے حلقے کے عوام کیلئے کی گئی خدمات قابل قدر ہیں،وہ ایک معتبر نام،رواداری،شرافت کی سیاست کرنے والی شخصیت تھے ان کی پراسرار موت کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :