بینظیر کالونی کی 20 ماہ سے بجلی کاٹے جانے اور ڈیٹکشن بل جاری کرنے کے خلاف قومی عوامی تحریک کا حسین آباد میں حیسکو چیف آفس پر احتجاجی دھرنا

جمعہ 2 فروری 2018 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) قاسم آباد کے علاقے بینظیر کالونی کی 20 ماہ سے بجلی کاٹے جانے اور ڈیٹکشن بل جاری کرنے کے خلاف قومی عوامی تحریک کے کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی طرف سے حسین آباد میں حیسکو چیف آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیام کارکن حیسکو کے خلاف سخت نعریبازی کرتے تھے، قومی عوامی تحریک کے ضلعی صدر عباس پٹھان، شہزاد جمالی، جنید ابڑو اور امان اللہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو حکام نے بینظیر کالونی کی بجلی 20 ماہ سے بلاوجہ کاٹی ہوئی ہے اور دوسری طرف علاقہ مکینوں پر ہر ماہ ڈیٹکشن بل بھی بھیجے جا رہے ہیں، جن لوگوں کے بجلی کے میٹر بھی نہیں ہیں انہیں بھی بل جاری کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حیسکو حکام خود بجلی چوری کروانے میں ملوث ہیں جبکہ رشوت نہ دینے پر بینظیر کالونی کی بجلی بحال نہیں کی جا رہی، انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف اور دیگر افسران سے بار بار ملاقاتیں کی گئیں ہیں ایکس ای این حیسکو اور ایس ڈی او قاسم آباد وعدے کرنے کے باوجود کالونی کی بجلی بحال نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں حیسکو کی طرف سے فہیم میمن، صادق کبر اور ایس ڈی او قاسم آباد نے مظاہرین سے ملاقات کی، قومی عوامی تحریک کے رہنمائوں نے انہیں بتایا کہ حیسکو عملہ رشوت نہ دینے پر کالونی کی بجلی بحال نہیں کر رہے بار بار جھوٹے وعدے کیئے جا رہے ہیں، حیسکو افسران نے مظاہرین سے کہا کہ آپ کا مسئلہ جائز ہے، آج شام تک کالونی کی بجلی بحال کر دی جائے گی اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :