چیچہ وطنی، پولیس نے چند ہفتے قبل اغواء ہونیوالے 11 سالہ بچے کے مرکزی ملزم جعلی پیر کو گرفتار کر لیا

جمعہ 2 فروری 2018 22:33

چیچہ وطنی، پولیس نے چند ہفتے قبل اغواء ہونیوالے 11 سالہ بچے کے مرکزی ..
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پولیس نے چند ہفتے قبل اغواء ہونے والے 11 سالہ بچے کے مرکزی ملزم جعلی پیر کو گرفتار کر لیا جبکہ بچے کو پہلے ہی بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 59/12-L سے جعلی پیر نور الہی نے 11 سالہ بچے سفیان کو اغواء کر لیا تھا جسے ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے کو دو ہفتے بعد ہی بازیاب کروا لیا تھا جبکہ جعلی پیر فرار ہو گیا تھا جسے گزشتہ روزپولیس نے فورٹ عباس کے نواحی گائوں سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :