پاک، افغان 5 اہم ورکنگ گروپس کا پہلا اجلاس کل کابل میں ہوگا

فوجی و انٹیلی جینس تعاون، انسداد دہشت گردی کے امور پر بات چیت ہو گی

جمعہ 2 فروری 2018 22:44

پاک، افغان 5 اہم ورکنگ گروپس کا پہلا اجلاس کل  کابل میں ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء) پاک، افغان دوطرفہ تعلقات کی نئی جہتوں کی تلاش، حکام آجکلکے مطابق پاک، افغان 5 اہم ورکنگ گروپس کا پہلا اجلاس آج کابل میں منعقد ہو گا جس میں فوجی و انٹیلی جینس تعاون، انسداد دہشت گردی کے امور پر بات چیت ہو گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی، تجارت، معیشت، راہداری، ربط اور دیگر امور بھی شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاک افغان حکام سرحدی دراندازی کی روک تھام کے امور پر بھی غور کریں گے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی ۔سفارتی اورعسکری حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے وفد افغان اعلی قیادت سے بھی اہم ملاقات کریگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک، افغان ورکنگ گروپس کا پہلا اجلاس بہتر روابط کیلئے کلیدی قدم ہے،مذاکرات کامقصد سیکورٹی بارے غلط فہمیاں دور کرنے میں مددگار ہوں گے۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :