عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی ساتھی گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 3 فروری 2018 10:37

عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی ساتھی گرفتار
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2018ء) کوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کے قریبی ساتھی شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب نے واردات کے بعد مجاہد اللہ آفریدی کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ملزم شاہ زیب کا تعلق نواحی علاقے درملک سے ہے اور وہ کے ڈی اے میں رہائش پذیر تھا جہاں مقتولہ عاصمہ رانی کا بھی گھر ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب، مقتولہ عاصمہ کی جاسوسی کرتا تھا اور  قتل کے دن مجاہد کے ساتھ تھا۔علاوہ ازیں عاصمہ کے قتل میں گرفتار ایک اور ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل اختر کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد اللہ کی گرفتاری کے لیے سعودی حکومت اور انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :