متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کا نفاذ کل سے ہوگا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 3 فروری 2018 18:02

متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کا نفاذ کل سے ہوگا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات میں اس سال کے شروع میں ورک ویزہ کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازم قرار دے دیا گیا تھا جس پر کل بروز 4 فروری سے نافذالعمل ہو گا۔ یہ سرٹیفکیٹ اسکے آبائی ملک کی جانب سے جاری کیا جائے گا یا اس ملک کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس میں درخواست گزار گذشتہ پانچ سالوں سے رہائش پذیر ہوگا۔

اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق حکومت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ سے بھی لازمی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ سرٹیفکیٹ ملازمین کے لئے ہوگا ، ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزے پر آئیں گے ان کے لئے اچھے چال چلن کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی اور ایسے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران شامل ہیں ، کمیٹی اہلکاران کے مطابق پرامن ، دیرپا اور مستحکم معاشرے کے قیام کے لئے ایسے اقدامات کرنا انتہائی ضروری تھے۔ اماراتی حکومت کا عزم ہے کہ یو اے ای کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ملک بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :