مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کی درندگی خطرناک حد تک شد ت اختیار کرنے لگی

ضلع شوپیاں میں 10ویں روز بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

ہفتہ 3 فروری 2018 19:44

وادی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف 10ویںروز بھی مکمل شٹرڈاؤن ہے، ہریانہ میں انتہا پسندوں نے 2 کشمیری طلبائ کو تشدد کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی، بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف شوپیاں میں 10ویں روز بھی ہڑتال جاری ،دکانیں، کاروبار، سرکاری اور نجی دفاتر بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

قابض فوج نیشوپیاں میں 25 جنوری سے اب تک 10 سالہ بچے سمیت 7 نوجوانوں کوشہید کیا ہے۔دوسری جانببھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسندوں نے 2کشمیری طلبا پر حملہ کر دیا۔ آفتاب اور امجد نامی کشمیری ہریانہ کی سنٹرل یونیورسٹی سے ایم ایس سی کر رہے تھی

متعلقہ عنوان :