بھارت مقبوضہ کشمیر میں چالیس ہزار سے زائد مزید فورسز اہلکار تعینات کرے گا

ہفتہ 3 فروری 2018 21:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) بھارت مقبوضہ کشمیر میںچالیس ہزار سے زائد مزید نیم فوجی اہلکار تعینات کرے گا۔ یہ اہلکار آنے والے نام نہاد پنچایتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے نام پر تعینات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مزید تعینات کی جانے والی مزید تین سو کمپنیوں میں سے 85کمپنیاں سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف)، 75کمپنیاں بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)،85سینٹرل انڈیسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف)،40شاشتریہ سیما بل (ایس ایس بی) جبکہ 45کمپنیاں انڈو تبتین بارڈر پولیس سے لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :