(ن)لیگی صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے نئے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

ہفتہ 3 فروری 2018 21:42

(ن)لیگی صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کا پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی جو حکومت کی تبدیلی کے موقع پر منحرف ہوئے تھے انہوں نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے نئے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میںجلد ہی مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر نواب جنگیز خان مری کی صدارت میں پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں خاص طورپر مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت تمام مسلم لیگ (ن) کے ارکان شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ممبران کی تعداد 65ہے جن میں مسلم لیگ کے ارکان کی تعداد 21ہے ۔